Live Updates

لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

درخواست لائر فاونڈیشن کے اے کے ڈوگر کے توسط سے جمع کروائی گئی،جسٹس عابد درخواست کی سماعت کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 جولائی 2018 19:58

لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی 2018ء) :لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔احتساب عدالت کے 6جولائی کے فیصلےکے خلاف درخواست لائر فاونڈیشن کے اے کے ڈوگر کے توسط سے جمع کروائی گئی۔درخواست کی سماعت جسٹس عابد کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6جولائی کے بعد 9 ماہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کافیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔اس فیصلے کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ،قطری خط جھوٹا اور جعلی تھا،احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے دامادکیپٹن رصفدر کوایک سال سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز کوجعلی دستاویزات تیار کرنے پر دھوکہ دہی ثابت ہوئی ہے جس پرانہیں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے ان سزاوں کے بعد لندن سے وطن واپسی کا اعلان کیا تھا اور وہ جمعہ 13جولائی کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق شریف خاندان کو عدالت سے بڑی خبر مل گئی اور انکی سزاوں کے خلاف اپیل کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر لی گئی ہے۔حتساب عدالت کے 6جولائی کے فیصلےکے خلاف درخواست لائر فاونڈیشن کے اے کے ڈوگر کے توسط سے جمع کروائی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہوچکا ہے اور 2010 کے بعد احتساب عدالتیں کام کرنے کے مجاز نہیں رہیں اور انکے فیصلے غیر آئینی ہیں ۔مزید یہ کہ 6 جولائی کا نیب کا فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 6 جولائی کے فیصلے کو معطل کرکے شریف خاندان کے خلاف سزاوں کو ختم کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات