Live Updates

کراچی ، ڈاکٹر مسرور علی سیال نے رزاق آباد میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 236 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مسرور علی سیال نے رزاق آباد میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر حلقہ پی ایس 87کے نامزد امیدوار سردار قادر بخش گبول، پی ایس 90کے امیدوار اعجاز خان سواتی اور دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مسرور علی سیال نے وائرلیس گیٹ کے علاقے میں پی ٹی آئی کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی کارکنان اور عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مسرور علی سیال نے کہا کہ ہر شخص معاشی فکر و پریشانی سے آزادی چاہتا ہے۔ سب لوگ پاکستان میں روٹی، کپڑا اور مکان کی پریشانی سے تنگ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں لوگ اپنے مسائل سے نکل کر ملک کے بارے میں سوچیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو عالمی برادری میں اپنا مقام بنانا ہے۔ اس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے عملی جدوجہد کی اور چیئرمین عمران خان نے ایک واضح لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

اس بار ووٹ ن لیگ اور پی پی کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا ہوگا۔ لوگ سیاسی شعور کی عملی مثال بن کر ملک میں انقلاب لائیں گے۔ پاکستان غریبی، بیمار ی اور جہالت سے باہر آئے گا۔ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے نمائندے ملک کو بہترین مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات