صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کراچی جنوبی میں جاری پولنگ اسٹاف کے تربیتی سیشنز کا اچانک دورہ کیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کراچی جنوبی میں جاری پولنگ اسٹاف کے تربیتی سیشنز کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اِس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے تربیتی سیشن کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا اور تربیت لینے والے پولنگ اسٹاف کو تربیتی سیشن سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے نے اِس موقع پر کہا کہ انتخابات ایک قومی فریضہ ہے اِس لئے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کواپنے عملے کو انتخابی تربیتی سیشن میں حاضری کو یقینی بنانا چاہیئے۔ جس سے عام انتخابات کو یقینی صاف اور شفاف بنایا جاسکے۔ اِس موقع پر جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ محمد رشید بھٹی، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی علی اصغر سیال اور دیگر افسران موجود تھے۔