پیر طریقت رہبر شریعت الحاج مفتی کشمیر پیرسید سکندرشاہ کاظمی ؒ کے عرس کی تقریبات جاری

پاکستان وکشمیر بھر سے زائرین کی بڑی تعداد آستانہ عالیہ سکندریہ پر پہنچ گئی

جمعرات 12 جولائی 2018 16:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پیر طریقت رہبر شریعت الحاج مفتی کشمیر پیرسید سکندرشاہ کاظمی ؒ کے عرس کی تقریبات جاری پاکستان وکشمیر بھر سے زائرین کی بڑی تعداد آستانہ عالیہ سکندریہ پر پہنچ گئی عرس پاک کی مختلف نشستوں میں جید علماء کرام ،مشائخ عظام،نعت خواں حضرات نے اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید فیاض کاظمی آج تین روزہ عرس کی اختتامی دعا فرمائیں گے عرس کے آخری روز آزادکشمیر کے معروف عالم دین ممبراسلامی نظریاتی کونسل پیرسیدغلام یاسین شاہ بخاری خطبہ جمعہ دیں گے جبکہ عرس کی تقریب میں ایم ایل اے پیر سید علی رضا بخاری،چیئرمین زکوة کونسل آزادکشمیر صاحبزداہ سلیم چشتی،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی بھی خطاب فرمائیں گے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کییء گئے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :