کلر سیداں2018 کے عام انتخابات میں تحصیل کلر سیداں میں 145 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ 9 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے

جمعرات 12 جولائی 2018 16:32

کلر سیداں2018 کے عام انتخابات میں تحصیل کلر سیداں میں 145 پولنگ اسٹیشنز ..
کلرسیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کلر سیداں کی حدود میں 74،این اے 58 میں 71،پی پی 7 میں 104،پی پی 9 میں 9 جبکہ پی پی 10 میں32 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کلر سیداں سمیت ڈریال،بشندوٹ،گف،بھکڑال،ڈھیرہ خالصہ اور سکرانہ کو حساس ترین جبکہ کلر سیداں میں بوائز و گرلز ہائی سکولز،کمبیلی صادق،موہڑہ بنی،چنام،ٹکال،ڈھوک سنگال شامل ہیں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کے دستے جبکہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔