ْقومی احتساب بیورو نی(ن) لیگ کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں 16جولائی کو طلب کرلیا

جمعرات جولائی 19:03

ْقومی احتساب بیورو نی(ن) لیگ کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو نی(ن) لیگ کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں 16جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل کی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن پر سوالنامہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کی نیب میں طلبی کا نوٹس بھی شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گا ہ پر ارسال کردیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیئے تھے۔

Your Thoughts and Comments