ہماری جنگ بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف ہے،حاجی غلام علی

جمعرات 12 جولائی 2018 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماومتحدمجلس عمل کے نامزدامیدواربرائے این ای27حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ہماری جنگ بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف ہے،جس کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی،عوام کے ووٹ کی طاقت سے بے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے،عوام 25جولائی کواس کارخیرمیں ایم ایم اے کے امیدواروںکاساتھ دیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے چارپریزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرایم ایم اے کے امیدوارآصف اقبال دائودزئی،جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری مالیات شمس الرحمان شمسی اوردیگرقائدین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال خیبرپختونخواکی تاریخ کا سیاہ ترین دورتھا،سیاسی نابالغوںنے خیبرپختونخواکی معیشت کوتباہی کے دہانے پرپہنچایاہے،صوبے کی پسماندگی اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا،صوبہ کھربوںروپے کامقروض ہوگیاہے،صوبے میں ہرطرف بے روزگارنوجوانوںکاسمندرنظرآئیگا،نوجوان ملازمت کی خاطر ہاتھوںمیں ڈگریاںلیکردردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں،اکسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دورمیںجہاں دنیاچانداورتاروںسے آگے نکل گئی ہے خیبرپختونخواکے متعددعلاقے آج بھی گیس،بجلی،پینے کے صاف پانی اوردیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں،ایم ایم اے کے دوراقتدارکے بعدنواحی علاقہ جات پرتوجہ نہیں دی گئی،نوجوانوںکواسلام تعلیمات کی بجائے مغربی تہذیب،فحاشی،بے حیائی اورعریانی کی طرف مائل کیاجارہاہے،حاجی غلام علی نے خیبرپختونخواخصوصاًپشاوراوراین ای27کے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ 25جولائی2018کوکتاب پرمہرلگاکربے روزگاری،مہنگائی اورمغربی تہذیب کیخلاف علم بغاوت بلندکریں،ایم ایم اے ہی صوبے کی معاشی بدحالی ،بے روزگاری،مہنگائی،مغربی تہذیب اورمعاشرتی برائیوںکاخاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔