شا ئقین مجھے سنجیدہ کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں،تاپسی پنوں

جمعہ 13 جولائی 2018 12:48

شا ئقین مجھے سنجیدہ کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں،تاپسی پنوں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ ان کے مداح ان کو سنجیدہ کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔تاپسی پنوں نے اپنی فلم ’’سورما‘‘ کی ریلیز کے مو قع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے ہوئے کہا کہ شا ئقین مجھے سنجیدہ کردار میں زیادہ سراہاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم فلم ’’سورما‘‘ آج ر یلیز ہوگئی ہے جو کہ سونی نیٹ ورک کی پروڈکشن ہے اور اس کے ہدایتکار شادعلی ہیں۔ یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے فلم ’’پنک‘‘ اور ’’نام شبانہ ‘‘ کے لئے کئی اعزاز حاصل کئے۔ واضح رہے کہ اداکارہ اپنی آئندہ فلم ’’جرواں ٹو ‘‘ کی عکسبندی میں مصروٖٖ ف ہیں اور اس کے لئے کافی پر امید دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :