عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب سے صرف تین امیدوار قومی اسمبلی کے لئے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

جمعہ 13 جولائی 2018 13:14

عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب سے صرف تین امیدوار قومی اسمبلی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر صوبہ پنجاب سے صرف تین امیدوار قومی اسمبلی کے لئے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی جن نشستوں کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہیں ان میں این اے 61 راولپنڈی سے محمدنبی ، این اے 93 خوشاب ٹوسے بہادر خان گردیزی اور این اے 155ملتان سے نوشین خان بلوچ شامل ہیں جبکہ تین امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان میں پی پی 94 چنیوٹ ون سے عامر خان، پی پی95 چنیوٹ ٹو مختار بلوچ اور پی پی 214 ملتان سے ملک عمر عباس، اے این پی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں میدان میں ہیں جو انتخابات میں کامیابی کے حصول کے لئے بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔