مضبوط،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طارق عظیم

دونوں ممالک مابین تعاون کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے، ٹرینڈڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر خارجہ سینیٹر ڈینس موسیس کی پاکستانی ہائی کمشنرسے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 15:45

مضبوط،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طارق عظیم
ٹوباگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے ٹرینڈڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر خارجہ سینیٹر ڈینس موسیس نے ملاقات کی ،ملاقات میں ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر بریفنگ دی، مظبوط، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے پورٹ آف اسپین میں ٹرینڈڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر خارجہ سینیٹر ڈینس موسیس نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں طارق عظیم نے ڈینس موسیس کو پاکستان میں سیاسی، سماجی اور اقتصادء پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے پر کشش مراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ طارق عظیم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ مظبوط، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ ڈینس موسیس نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔