انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر اور جعلی ،غیر معیاری ادویات بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ڈپٹی کمشنر

جمعہ 13 جولائی 2018 15:49

چنیوٹ۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر اور جعلی ،غیر معیاری ادویات بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کی میٹنگ میں بورڈ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں ڈاکٹر منیر احمد ملک سی ای او ہیلتھ و ممبر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ، اعجاز احمد سیکرٹری ، وقار احمد ڈرگ انسپکٹر لالیاں، توصیف ناصر ڈرگ انسپکٹر بھوانہ اور ممبر ارم فاطمہ نے شرکت کی ، میٹنگ میں ضلع بھر کے 14کیسز پر بحث کی گئی ،میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں ، آخر میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں انسانی زندگی بہت قیمتی ہے ان سے کھیلنے والے عطائیوں کو جیل بھجوائیں گے ،دو نمبری کرنے والے کبھی باز نہیں آتے ،یہ لوگ عادی مجرم ہیں انکے لائسنس کینسل کریں انکے کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کریں اور انہیں جیل کی ہوا کھلائیں ورنہ یہ انسانی زندگیوں سے کھیلتے رہیں گے ، میٹنگ میں 14کیسز کو ڈرگ کورٹ بھجوا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :