Live Updates

مریم نواز نے ابو ظہبی میں فلائٹ موخر ہونے کا فائدہ اٹھا لیا

مریم نواز نے ابو ظہبی میں شاپنگ شروع کر دی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 15:12

مریم نواز نے ابو ظہبی میں  فلائٹ موخر ہونے کا فائدہ اٹھا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2018ء) وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز سوا چھ بجے کی بجائے 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔تاہم مریم نواز نے ابو ظبی میں فلائٹ کے موخر ہونے کا فائدہ اٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں مریم نواز کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے میک اپ کا سامنا دیکھا ۔مریم نواز کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔اور کہہ رہے ہیں مریم نواز جیل جانے سے پہلے آخری شاپنگ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر جہاں سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں نیب نے بھی مجرموں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ نیب کی ٹیم لاہور ائیر پورٹ پرلینڈ ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی ضبط کرے گی۔ واضح رہےکہ نیب کی جانب سے پاکستان واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے وزارت دفاع سے اجازت طلب کی گئی تھی جسے وزارت دفاع نےمنظور کر لیا ۔

وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد ہو گی۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ جبکہ نیب کی ٹیم بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے ائیرپورٹ پر ہی موجود ہوگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی نیب کی ٹیم طیارے تک رسائی حاصل کرکے گرفتاری عمل میں لے آئی گی۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کسی صورت ائیرپورٹ سے باہر آنے یا کسی سے ملاقات کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات