Live Updates

نیب عدالت میں کاروائی شروع،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالت پہنچ گئے

نواز شریف اور مریم نواز کو آج ہی عدالت پیش کرکے ریمانڈ لئیے جانے کا امکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 22:23

نیب عدالت میں کاروائی شروع،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالت پہنچ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالت پہنچ گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو آج ہی عدالت پیش کرکے ریمانڈ لئیے جانے کا امکان ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔9 بجے نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔جس کے بعد نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان جہاز میں 100 کی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت کرنا شروع کردی۔جس کے بعدپولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو ئے جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھئ موقع پر موجود تھیں۔رینجرز اہلکار نے باقی مسافروں کو جہاز سے اترنے کی ہدایت کی۔

بالآخر نواز شریف کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔امیگریشن ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لئیے۔اس موقع پر انہوں نے نیب ٹیم سے تعاون نہ کرتے ہوئے نیب کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔تاہم نواز شریف اب مکمل طور پر نیب ٹیم کی حراست میں ہیں اور انہیں نیب کے خصوصی طیارے پر اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں سے انہیں میں بلٹ پروف کاروں میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

جہاں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو آج ہی احتساب عدالت میں پیش کئیے جانے کا امکان ہے جہاں ان کا جوڈیشل ریمانڈ لئیے جانے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں احستاب عدالت کے جج محمد بشیر بھی عدالت پہنچ چکے ہیں جبکہ نیب کی ٹیم پہلے سے وہاں موجود ہے۔یڈیاکےنمایندوں کوفیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں رابطے سےروک دیاگیا۔جج صاحب کی ہدایت ہے میڈیاکواحاطہ عدالت میں داخلےکی اجازت نہ دی جائے۔اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد پہنچتے ہی احتساب عدالت پیش کردیا جائے گا جہاں سے انکا جوڈیشل ریمانڈ لے کر انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات