سنجے دت کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے لئے 3گھنٹے ناکافی ہیں، راہول رائے

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار راہول رائے نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے لئے 3گھنٹے ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راہول رائے نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سنجو‘‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے جانتے تھے کہ سنجے دت ایک بہت بڑا سٹار بن کر ابھریں گے، یہ اچھی بات ہے کہ ان کی زندگی پر فلم ’’سنجو‘‘ بنائی گئی لیکن میرا نہیں خیال کہ ان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کے لئے 3گھنٹے کافی ہیں، ہر کسی سے غلطی ہو سکتی ہے اور انہوں نے اپنی غلطی کی قانون کے مطابق قیمت چکا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :