تیر پر ٹھپہ پگا کر دہشتگردوں کے خلاف ووٹ دیں،دہشتگرد مسلسل ہم پر وار کر رہے ہیں ،ہمیں دہشتگردوں کو ملکر شکست دینی ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کی سانحہ مستونگ کے شہدا کے سوگ میں سیاسی تقریر کرنے سے معذرت

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:08

تیر پر ٹھپہ پگا کر دہشتگردوں کے خلاف ووٹ دیں،دہشتگرد مسلسل ہم پر وار ..
مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تیر پر ٹھپہ پگا کر دہشتگردوں کے خلاف ووٹ دیں، دہشتگرد مسلسل ہم پر وار کر رہے ہیں ۔ہمیں دہشتگردوں کو ملکر شکست دینی ہے،بلاول بھٹونے سانحہ مستونگ کے شہدا کے سوگ میں سیاسی تقریر کرنے سے معذرت کر لی۔ہفتہ کو بلاول بھٹو تمام تر سیکیورٹی خدشات کے باوجود اپنے حلقہ انتخاب ملاکنڈ کا دورہ کیا۔

چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹونے ملاکنڈ میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے این اے 8 میں اپنی انتخابی مہم کا جلسہ سانحہ مستونگ کے سوگ میں ملتوی کر دیا تھا۔چیئرمن پی پی پی کو انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پشاور کینٹ سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا اسکے باوجود بلاول بھٹو نے اپنے حلقے کے لوگوں اور کارکنوں سے ہر حالت میں ملنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ میں بلاول بھٹو کے جلسے کی منسوخی کے باوجود ہزاروں کارکن جمع ہو گئے لیکن بلاول بھٹو کا سانحہ مستونگ کے شہدا کے سوگ میں سیاسی تقریر کرنے سے معذرت کرلی۔ کاکنوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم سوگ میں ہے، سیاسی تقریر نہیں ہو پائے گی۔دہشتگرد مسلسل ہم پر وار کر رہے ہیں ۔ہمیں دہشتگردوں کو ملکر شکست دینی ہے۔دہشتگرد ہمیں روک رہے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے۔اب میں انتخابات کے بعد ملاکنڈ آئوں گا۔دہشتگردوں کے خلاف ووٹ دیں تیر پر ٹھپہ لگائیں۔میں 25 جولائی کے بعد واپس آئوں گا ہم اپنی جیت اور دہشتگردی کی شکست منائیں گے۔