Live Updates

سیالکوٹ سے 5قومی اور 13صوبائی نشستیں جیت کر سیالکوٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیں گے،ڈاکٹر فردو س عا شق اعوان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:16

سیالکوٹ سے 5قومی اور 13صوبائی نشستیں جیت کر سیالکوٹ کو پاکستان تحریک ..
سیالکوٹ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا گھر ہے ۔ سیالکوٹ سے 5قومی اور 13صوبائی نشستیں جیت کر پی ٹی آئی دنیا کو بتا دیگی کہ سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے ۔ اہلیان سیالکوٹ گلے سڑے فرسودہ نظام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اہلیان سیالکوٹ کی خدمات قیام پاکستان کے لئے بھی نا قابل فراموش ہیں۔

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے تصور پاکستان دے کر قوم پراحسان کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردو س عا شق اعوان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج اہلیان سیالکوٹ اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کر کے تبدیلی کی مہم میں شامل ہوںگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد اکبر ہے ۔ اس لئے اہلیان سیالکوٹ آج اپنے ہاتھوں میں تحریک انصاف کا پرچم لے کر اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کی سیاہ رات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات