این ایل سی نے دوست ریکوری سروس کا اجراء کر دیا
بھاری اور چھوٹی گاڑیوں کو خرابی اور حادثات کی صورت میں فوری ریکور کرایا جا سکے گا،دوست ریکوری سروس چوبیس گھنٹے میسر ہوگی ،جدید مشینری اور سامان جی ٹی روڈ سے متصل این ایل سی کے مراکزپر دستیاب ہوگی
اتوار 15 جولائی 2018 13:00
(جاری ہے)
ریکوری سروس ڈرائیورز ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز (ڈیرہ) کے جامع منصوبے کا حصہ ہے جسے مستقبل قریب میں شروع کیا جائے گا۔
ٹرکنگ اور بس سروسز این ایل سی کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے ریسٹ ایریاز تعمیر کرے گاجن میں تمام سہولیات میسر ہونگی ۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ڈرائیورز ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز (ڈیرہ) جی ٹی روڈ پر قائم کئے جارہے ہیں جسے بعد ازاں مکران کوسٹل ہائی وے، شاہراہ ریشم، کوئٹہ - گوادر روڈ، کوئٹہ - تفتان روڈ اور سی پیک مغربی روٹ تک توسیع دی جائے گی۔ڈرائیور ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز ( ڈیرہ) کا قیام قومی ٹرکنگ پالیسی کا حصہ ہے جن میں ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ ان میں کثیر المقاصد پارکنگ، مسجد، پیٹرول پمپس، ریستوران، گودام، ورکشاپ، ابتدائی طبی امداد اور ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے اجراء کے بعد بھاری ٹریفک کے حجم میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے۔اس تناظر میں جدیدایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز کا قیام ناگزیر ہے۔ این ایل سی دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے لاجسٹکس چیلنج پر پورا اُترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ریکوری سروس طویل فاصلے پر مبنی سامان کی نقل و حرکت کے نظام کا اہم جزو ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات اور بھاری گاڑیوں میںتکنیکی خرابیوں کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کے بہائو میں خلل پڑتا ہے بلکہ سامان کی ترسیل میں تعطل کی وجہ سے تاجر برادری کو مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے سپلائی چین کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔فعال ریکوری سروس چھوٹے اور بڑے فلیٹ آپریٹرز کو تکنیکی خرابی کی صورت میں ہونے والے نقصانات میں کمی دینے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ جی ٹی روڈ پر منظم ریکوری سروس کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس سہولت سے لاجسٹکس صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈر مستفید ہونگے۔ یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کو ٹرانسپورٹر اور عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این ایل سی دوست ریکوری کے حکام نے ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن، بس سروس ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، پرائیویٹ وہیکل ریکوری کے مالکان اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ جی ٹی روڈ پر ریکوری سروس کی فراہمی کے سلسلے میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.