کراچی، امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی کراچی آمد پر ملی مسلم لیگ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی کراچی آمد پر ملی مسلم لیگ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔ ایک ہی دن میں کراچی کے تمام ضلعوں میں حافظ محمد سعید کی آمد اور بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب نے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم مزید تیز کردی۔ جلسہ گاہ آمد سے قبل حافظ محمد سعید کا شہر کے مختلف مقامات پر زبردست استقبال بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے، قائد آباد، شارع فیصل، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف مقامات پر حافظ محمد سعید کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب جلسوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس دوران مختلف برادریوں اور نواجونوں نے ملی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے انتخابات میں اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ 07-18/--105