نگران حکومت صوبہ میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے یکسو ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری

عام انتخابات قومی تاریخ میں اہمیت رکھتے ہیں، ہر فر د اپنی ذمہ داری ادا کرے،نگران حکومت قطعاًغیر سیاسی ہے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ نگران حکومت صوبہ میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے یکسو ہی-پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے چوکس اور مستعدہیں-نگران وزیراعلی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں- عوام کو حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہی-ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ نگران حکومت مینڈیٹ کے مطابق عوام کی سہولت اور خدمت کے لئے کوشاں ہی-عام انتخابات قومی تاریخ میں اہمیت رکھتے ہیں، ہر فر د اپنی ذمہ داری ادا کری-انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم عمل ہیں-نگران حکومت قطعاًغیر سیاسی ہے، اپنے عمل سے ثابت کرے گی-