Live Updates

پی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عمران خان اور پرویز خٹک کی جا نب سے غیر مہذ ب ز با ن کے استعمال پر نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے الیکشن کمیشن کی توجہ عمران نیازی اور پرویز خٹک کی طرف سے مخالفین کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اسی وجہ سے وہ گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر رویبنہ خالد نے کہا کہ عمران نیازی نے تو سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے بعد پنجاب والوں کو گدھے کے نام سے تعبیر کیا جبکہ پرویز خٹک اپنے جلسوں میں پختونوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جس پارٹی کی قیادت کی زبان پر صرف گالی گلوچ ہو وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی صوبائی حکومت نے کے پی میں لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں کیا اور صوبے کو 300ارب روپے کا مقروض بنا کر رخصت ہوئے۔ انہوں نے پرویز خٹک کو یاددلایا کہ وہ کسی زمانے میں پیپلزپارٹی کے کارکن تھے اور ان کے گھر پر بھی پیپلزپارٹی کا پرچم لہراتا تھا اب وہ جن کے گھروں پر پیپلزپارٹی کے پرچم لرہا رہے ہیں انہیں گالیاںتو دے رہے ہیں مگر اپنا ماضی بھول گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات