کراچی ، پاک سر زمین پارٹی اور امیدوار ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر جمیل راٹھور، ایڈوکیٹ حسان صابر اورسید ندیم رازی کاحلقوں میں مختلف تاجر برادریوں، عوامی وفود اور علاقے کی عمائدین سے ملاقاتیں

اتوار 15 جولائی 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سینئر وائس چیئرمین پاک سر زمین پارٹی اور امیدوار برائے این اے 245 ڈاکٹر صغیر احمد، این اے 255 ڈاکٹر جمیل راٹھور، این اے 242 کے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ حسان صابر اور این اے 239 کے نامزد امیدوار سید ندیم رازی نے اپنے حلقوں میں مختلف تاجر برادریوں، عوامی وفود اور علاقے کی عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام ڈولفن پر مہر لگا کر حق و سچ کا ساتھ اور اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نیکی یوسی 15، جہانگیر روڈ ویسٹ، چاولہ فلیٹس، یوسی 10، بلاک 1 ریشم گلی، شاہ فیصل کالونی'' سارہ فلیٹ اسکیم 33، لیاقت آباد اے ایریا اور بی ایریا میں ڈور ٹو ڈور ، لیاقت آباد 5 نمبر، ناظم آباد اور پاپوش خلافت چوک میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر امیدوار پی ایس 106 سید قمر اختر نقوی، پی ایس 100 کے نامزد امیدوار انجینئر شہزاد رضا، پی ایس 92 کے نامزد امیدوار عبدالجلیل الباسط بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا دن عوام انتخابی نشان ڈولفن پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دینگے کہ یہاں کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ انشائ اللہ جیت ہماری ہوگی۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی بلدیہ ٹاؤن کے پی ایس 116 سے نامزد امیدوار محمّد شاہنواز قریشی نے اتحاد ٹاؤن میں ٹاؤن کمیٹی کے صدر کامران شاہ، ممبر محمود یامین، جمیل، وصی طارق، اعجاز، سلمان اور علمائ کمیٹی کے مفتی وحید اللہ پنیالوی صاحب کے ہمراہ جھنگوی چوک پر بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔#