نگراں حکومت صوبہ میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے یکسو ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ نگراں حکومت صوبہ میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے یکسو ہے‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے چوکس اور مستعدہیں‘ نگران وزیراعلی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں‘ عوام کو حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ نگران حکومت مینڈیٹ کے مطابق عوام کی سہولت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے‘ عام انتخابات قومی تاریخ میں اہمیت رکھتے ہیں، ہر فر د اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم عمل ہیں-نگران حکومت قطعاًغیر سیاسی ہے، اپنے عمل سے ثابت کرے گی۔