ملتان ، ملک علی حسن پیپلز یوتھ ملتان ضلع کا صدر نامزد

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ملک علی حسن کو پیپلز یوتھ ملتان ضلع کا صدر نامزد کیا اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، رائو ساجد، اے ڈی بلوچ، شیخ غیاث الحق، بابو نفیس انصاری، چوہدری یٰسین، محمد علی بھٹہ، ملک ندیم اور دیگر عہدیداران شریک تھے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ رضوان اور عارف شاہ نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے نوجوان پیپلزپارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو اس ملک کے نوجوانوں کے حقیقی قائد ہیں، سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہم نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے اس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف ہمیشہ طالبان اور دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں جن کی وجہ سے آج اس ملک میں حالات فرار ہیں۔