کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پارک میں جھولا گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق ، 16 افراد زخمی ہو گئے

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پارک کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پارک میں جھولا گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پارک کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا اور تمام جھولے بند کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پارک میں جھولا گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جھولا گرنے کے واقع کے بعد لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پارک کو لوگوں سے خالی کروایا ۔ پارک کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا اور تمام جھولے بھی بند کر دیئے گئے اس پارک کو عیدالفطر پر لوگوں کے لئے کھولا گیا تھا۔