سرگودھا کے نواح میں اغواء کے چھ ماہ بعد گھر واپس لوٹنے والی مغویہ کو دس یوم بعد پھر اغواء کر لیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 12:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سرگودھا کے نواح میں اغواء کے چھ ماہ بعد گھر واپس لوٹنے والی مغویہ کو دس یوم بعد پھر اغواء کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 94 جنوبی سے 18 سالہ دوشیزہ مریم بی بی کو چھ ماہ قبل قصبہ ڈنگہ کے فیصل نے اغواء کیا اور معززین کے ذریعے دس یوم قبل واپس ہوئی جسے ایک بار پھر اغواء کر لیا گیا۔پولیس تھانہ کڑانہ نے عمران کی اطلاع پر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :