ایم اے، بی اے، بی کام اور مدارس کے خصوصی امتحانات کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ31جولائی ہے،رجسٹرار جامعہ اردو

پیر 16 جولائی 2018 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارافضال احمد کے مطابق پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2017 ایم اے، بی اے، بی کام اور مدارس کے خصوصی امتحانات کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ31جولائی2018ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم آن لائن کے ساتھ ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان اردو یونیورسٹی برانچ اور عسکری بینک بوہر پیر برانچ سے بھی دستیاب ہیں۔ رجسٹریشن فیس شعبے سے تصدیق کے بعد مذکورہ بینکوں میں جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :