تمام افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں ،ڈپٹی کمشنر راجن پور

پیر 16 جولائی 2018 23:32

راجن پور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن 2018ء پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات سی سی ٹی وی کیمرے ،پولنگ کے سامان کی ترسیل کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ ڈتہ وڑائچ نے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیںاور پولنگ اسٹیشنوں پر پانی و بجلی اور سایہ کا بہتر سے بہتر انتظام ہونا چاہئے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو ) عطاء الحق ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور وسیم حسن،محکمہ پولیس ،تعلیم ،سول ڈیفنس ،کالجز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔