خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت آئی / بلڈ شوگر کیمپ کا انعقاد

منگل 17 جولائی 2018 15:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی اور حمید ایجوکیشنل فائونڈیشن کے تعاون سے کریسنٹ پبلک اسکول کیمپس II ملیر کھو کھرآپار میں 33 ویں مفت آئی /بلڈ شوگر کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ممتاز طبی ماہر ڈاکٹر اقتدار عباس قادری نے 175 مریضوں کا معائنہ کیا اور 27 مریضوں میں موتیا کے امراض کی تشخیص کی گئی جن کا آدم جی آئی ہسپتال میں موتیا کا مفت آپریشن بمعہ لینز کیا گیا۔

تمام مریضوں کو ادویات، عینک اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت مفت فراہم کی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کیمپ میں 300 سے زائد افراد کا بلڈ شوگر ٹیسٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

33 ویں مفت آئی و بلڈ شوگر کیمپ کا سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر، پی ایم ایل این کے اُمیدوار سردار زین انصاری، اُمیدوار مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر، گلستان جوہر سے آزاد اُمیدوار برائے سندھ اسمبلی ملک نعیم اعوان، سنیئر صحافی عابد حسین، سماجی رہنماء سید زاہد علی، ڈاکٹر رضوان اللہ خان، جے ایس ٹرسٹ کے سی ای او محمد طاہر شیخ، بشیر معصوم خاص خیلی، کریسنٹ پبلک اسکول کے سربراہ بشیر احمد، خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی محمد سلیم خمیسانی اور دیگر نے دورہ کیا اور ضرورت مند مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر زاہد رحیم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :