لاہور پولیس نے انتخابات کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کے بعد سکیورٹی پلان تیار کرلیا

حساس پولنگ سٹیشن پر 4 پولیس اور 4 سپیشل فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے‘ڈی آئی جی آپریشنز

منگل 17 جولائی 2018 16:30

لاہور پولیس نے انتخابات کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کے بعد سکیورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) لاہور پولیس نے انتخابات کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کے بعد سکیورٹی پلان تیار کرلیا، حساس پولنگ سٹیشن پر 4 پولیس اور 4 سپیشل فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے حوالے سے لاہور پولیس نے بھی حکمت عملی تیار کر لی، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہر میں 35 سو افسران واہلکار پولنگ سٹیشنز پر تعینات ہوں گے، 16 ہزار سپیشل فورس، 16 ہزار پولیس اہلکار اور 3 ہزار وارڈنز تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہر پانچ پولنگ سٹیشن پر پٹرولنگ کا حصار بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس،ڈولفن اور پیرو کے اہلکار گشت کریں گے، پولنگ سٹیشن والے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔