میزان بینک نے ویزا انفنیٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے ویزا گلوبل ای سم کی سہولت متعارف کرادی

منگل 29 جولائی 2025 17:20

میزان بینک نے ویزا انفنیٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے ویزا گلوبل ای سم کی سہولت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے ویزا انفنیٹ ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے ویزا گلوبل ای سم (Visa Global eSIM)متعارف کرادی ہے۔ میزان بینک اپنے صارفین کیلئے ویزا گلوبل ای سم متعارف کرانے والا ملک کا پہلا بینک ہے۔ویزانے ا بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کیلئے ایک جدیدترین ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی سلوشن ویزا گلوبل ای سم (Visa Global eSIM) متعارف کرایا ہے ۔

یہ سلوشن صارفین کو فزیکل سم کارڈ کے بغیر بین الاقوامی ڈیٹا سروسز تک رسائی فراہم کرتاہے۔ ویزا کے مضبوط بیک اینڈ انفرااسٹرکچر اور وسیع ڈیوائس کی سپورٹ سے یہ سلوشن صارفین کو فزیکل سم کی تبدیلی کے بغیرفوری طورپر بین الاقوامی ڈیٹا پلانز کو براہِ راست اپنی ڈیوائسز کے ساتھ ایکٹیویٹ کرنے اور موبائل کیئریرتبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتاہے۔

(جاری ہے)

اس سہولت کے ذریعے میزان بینک کے اہل صارفین 150سے زائد ممالک میں 21دنوں کیلئے 3جی بی تک ہائی اسپیڈ ڈیٹاکی سہولت مفت اور اضافی ٹاپ اپ پر 25فیصد ڈسکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخارالحق نے کہاکہ پاکستانی مارکیٹ کیلئے لائف اسٹائل کی یہ منفرد سلوشن متعارف کرانے پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ آفر ہمارے ویزا ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزکو بیرون ملک سفر کے دوران رابطے میں رہنے کیلئے ایک بہترین اورمحفوظ سروس فراہم کرتی ہے۔

اس سروس کے ساتھ صارفین کومقامی سم کارڈ خریدنے یا غیر محفوظ پبلک وائی فائی نیٹ ورکس پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک پریمیم ڈیبٹ کارڈ میں مکمل طورپر مربوط عالمی ڈیٹا رومنگ سلوشن پیش کرنے والے پاکستان کے پہلے بینک کے طورپرمیزان بینک اپنے ہائی ویلیو صارفین کیلئے بین الاقوامی سفر کے تجربے کو بڑھا رہاہے۔ اس موقع پر ویزا کے کنٹری منیجر برائے پاکستان و افغانستان عمر خان نے کہاکہ جیسے جیسے بین الاقوامی سفر میں اضافہ کے ساتھ محفوظ اور آسان ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے۔

میزان بینک کے ویزا انفنینٹ کارڈ میں ویزا کی گلوبل ای سم کو ضم کرکے ہم فزیکل سم یا غیر محفوظ پبلک وائی فائی پر انحصار کے بجائے گلوبل کنیکٹیوٹی کو ایکٹیو کرسکتے ہیں۔ 2018سے فی اسمارٹ فون کے عالمی موبائل ڈیٹاکے استعمال میں 7گنا سے زائد اضافے کے ساتھ یہ آفراس بات کویقینی بناتی ہے کہ ہمارے صارفین ایک ایسی دنیا کے ساتھ کنیکٹ رہیں جس کا انحصار بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل رسائی پر ہو۔