Live Updates

کراچی، گوشت کی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فروخت

منگل 29 جولائی 2025 17:18

کراچی، گوشت کی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فروخت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)کراچی میں گائے کے گوشت کی قیمت کیا ہی کسی جگہ گائے کا گوشت 1700 روپے کلو تو کہیں صرف ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔کراچی میں گوشت مہنگا بھی ہے اور سستا بھی، سرکاری طور پر گائے کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت ہے 950 روپے مگر 1200 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ بچھیا کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت 1150 روپے کلومقرر لیکن 1700 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دکانداروں کے مطابق بیمار جانور اور پریشر والا گوشت سستا فروخت ہوتا ہے۔لیاقت آباد، اورنگی ٹائون، نیوکراچی اور دیگر علاقوں میں ہڈی والا گوشت 600 روپے کلو جب کہ بغیر ہڈی والا محض ایک ہزار روپے کلو میں دستیاب ہے۔شہریوں کے مطابق مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، ایسے میں سستا گوشت ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔شہر میں زیادہ تر فروخت ہونے والا گوشت بلدیہ عظمی کے سلاٹر ہائوس سے نہیں لایا جاتا بلکہ مقامی طور پر قصائی جانور ذبح کرکے دکانوں پر فروخت کرتے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :