Live Updates

ملک کی اقتصادی خوشحالی کے لئے کرپشن کواوپر سے نیچے تک ختم کرنا ہوگا

عمران خان NA-53سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،ڈاکٹر غضنفر مہدی

منگل 17 جولائی 2018 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے یہ بات G-7میں میلاد کمیٹی کی طرف عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے کروڑوں روپے کی ضرورت ہے اس لئے گزشتہ 50سال سے پڑھا لکھا دانشور طبقہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا کیونکہ انکے پاس مالی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ عمران خان نے غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کو اپنے انتخابی منشور کی بنیاد قرار دیا انہوں نے کہا عوام سرمایہ دارانہ اور جاگیرادرانہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی کے لئے وہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ڈاکٹر مہدی نے کہا کہ حلقہ53سے عمران خان بھاری اکثریت سے کاماب ہونگے۔ استقبالیے میں اسلام آباد میں مقیم سندھی ،سرائیکی،بلوچی، پختون، کشمیری، گلگت و بلتستان کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات