بلوچستان کے عازمین حج کوسعودی عرب پہنچانے کی منصوبہ بندی مکمل

صوبے میں حج آپریشن کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا جو15اگست تک جاری رہے گا

منگل 17 جولائی 2018 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) وزارت مذہبی امور نے بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 4ہزار عازمین کو کراچی اور ملتان سے لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 4ہزار 733عازمین کو کراچی اور ملتان ائیرپورٹ سے سعودی عرب بھیجوایا جائیگا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین کیلئے حج آپریشن کا اغاز 26 جولائی سے ہوگا جو15اگست تک جاری رہے گاوزارت کے مطابق بلوچستان کے عازمین کو بائے ائیر کراچی اور ملتان لیجایا جائے گاجہاں سے وہ جدہ کیلئے روانہ ہونگے۔

۔۔۔اعجاز خان