اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد

منگل 17 جولائی 2018 23:48

اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر عام انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں مختلف تھانوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ جنڈ پولیس نے بھاری مقدار میں ڈھوک ماڑی سے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان شعیب ولد فخر عالم اورخالق ولد ہدایت سکنائے ڈھوک ماڑی جنڈ سے 1 پسٹل 9MM معہ 7روند، 1 کلاشنکوف معہ 10 روند، 1 رائفل 12 بور معہ 6 کارتوس، 1 رپیٹر معہ 26 کارتوس اور 26 روند 8MMبرآمد کر کے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، دوسری کاروائی میں تھانہ اٹک خورد میں قائم جی ٹی روڈ پر واقع سرچ پارک پر دوران سپیشل ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ سب انسپکٹر سجاد نقوی ، اے ایس آئی محمد زاہد اور دیگر عملہ نے کے پی کے سے پنجاب موٹر سائیکل کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی 4800 گرام گردہ چرس ، موٹر سائیکل کے خفیہ خانے جو اس کی سیٹ کے نیچے بنایا گیا تھا سے برآمد کر کے دو ملزمان شاکر اللہ شاکر سکنہ مٹا سوات اور جہانگیر خان سکنہ محلہ باجوڑ اکبر پورہ نوشہرہ سے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ 9-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔