وزارت مذہبی امور نے بلوچستان کے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جانے والے 4 ہزار 733 عازمین کے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دیدی

منگل 17 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) وزارت مذہبی امور نے بلوچستان کے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جانے والے 4 ہزار 733 عازمین کے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت ان عازمین کو 26 جولائی سے ملتان اور کراچی سے جدہ پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رواں برس شاہین ایئر انٹرنیشنل کو بلوچستان کے عازمین سمیت 31 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا کام سونپا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر رواں برس شاہین ایئر حج فلائٹ آپریشن سے باہر ہو گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے شاہین ایئر کا لوڈ پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن میں تقسیم کر دیا ہے۔ بلوچستان کے عازمین کو اب کراچی اور ملتان سے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔ بلوچستان سے حج آپریشن کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 15 اگست تک جاری رہے گا۔ بلوچستان کے عازمین کو ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی اور ملتان لے جایا جائے گا اور یہاں سے یہ عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔