عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، سراج الحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 01:50

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، سراج الحق کی نجی ٹی وی چینل سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اور ملکی نظام میں بہتری لانے کیلئے احتساب کا عمل بھی جاری رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے حکومت میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔