شہید شاہ نواز بھٹو کی یوم شہادت پر آصف علی زرداری کا زبردست خراج عقیدت پیش
آج کا روز ہمیں بھٹو خاندان کی قربانیاں یاد دلاتا ہے جنہوں نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کرتے ہوئے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شاہنواز بھٹو کو ان کی جوانی میں شہید کیا گیا، وہ اٹھارہ سال کی عمر سے ڈکٹیٹرشپ کے خلاف نبردآزما تھے اور پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کے سیاہ دورمیں جمہوری جدوجہد کے قائدین میں شامل تھے، شریک چیئرمین کا خصوصی پیغام
بدھ 18 جولائی 2018 22:29
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک اورعوام کے لئے جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ اب شاہنواز بھٹو کی شہادت کو 33سال ہوگئے ہیں۔
یہ جان کر سب کا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح وہ دیارِ غیرمیں ایک صبح جمہوریت اور بھٹو دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ جب ان کی نعش کو ان کی بہن بینظیر بھٹو تدفین کے لئے پاکستان لائیں تو ان کاہیرو کی طرح استقبال کیا گیا تھا جو لوگوں کو آج تک یاد ہے۔ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لئے ناقابلِ یقین قربانیاں دی ہیں۔ مادرِ جمہوریت بیگم بھٹو نے اپنے سامنے اپنے شوہر، دو صاحبزادوں اور ایک صاحبزادی کی شہادت دیکھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہد کے اس قافلے کے پہلے شہید تھے۔ جمہوریت سے پیار کرنے والوں نے بہت ہمت اور استقلال سے ان تمام شہادتوں کے صدمات سہے۔ بھٹو خاندان کی یہ شہادتیں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور جمہوریت کے لئے دی جانے والی ہر شہادت اور قربانی ضائع نہیں ہوگی۔ ان قربانیوں کی ہی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت ہے اور غریب عوام کی امید قائم ہے کہ ایک روز ضرور وہ ترقی اور خوشحالی دیکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ شہید شاہنواز بھٹو کے درجات بلند کرے۔ آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکمزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.