کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 15:06

کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ ارشد اور طاہر عرف عاشق نے دوران تفتیش گلستان جوہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد، پارکس، بچت بازاروں کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کی17 جولائی کو موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام آگئی جس میں ملزمان کو موٹر سائیل چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :