ْاسلام آباد ، نامعلوم ملزمان نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

شہر گل نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ دو دن قبل وہ جی ایٹ کے علاقہ سے جا رہا تھا جب ایک کرولا گاڑی میں سوار 4نامعلوم ملزمان نے اس کا راستہ روکا اور خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے اسے تلاشی دینے کو کہا شہری کی تلاشی دینے پر ملزمان نے اس کی جیب سے نقدی چوری کی اور فرار ہو گئے ۔تاہم تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مدعی کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ہے ف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ