نواز شریف کو کھانے میں خراب قیمہ دیا گیا،مریم اورنگزیب کی دہائی
نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں کھانے دیا جارہا،تین بار وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے
سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 23:03
(جاری ہے)
نواز شریف اس وقت قید تنہائی میں ہیں ۔انکی اور مریم نواز کی بیرک کا فاصلہ 500 میٹر ہے اور مریم نواز آخری بار اتوار کے روز اپنے والد سے ملاقات کر پائی تھیں۔
آج جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کی پہلی جمعرات تھی جس پر ان سے ملاقات کے لیے متعدد رہنماوں نے جیل کا رخ کیا۔اس موقع مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اد رہے کہ آج پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں نواز شریف نے ملاقات کی جس پر سابق وزیر اعظم نے انکے سامنے جیل حکام کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر انکا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔نوازشریف نے مزید بتایا کہ ٹی وی اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ بعد میں لوہے کہ چارپائی دے دی گئی۔اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وفد کے نمائندہ کامران مرتضیٰ کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے خدمتگاروں کا تذکرہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ممکن ہے آج مریم نواز کو اڈیالہ سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کردیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.