پیر صدر الدین راشدی کی طرف سے سندھ کی انتظامی یونٹ میں تقسیم کے بیان پر سعید غنی کا رد عمل

جمعہ 20 جولائی 2018 00:09

پیر صدر الدین راشدی کی طرف سے سندھ کی انتظامی یونٹ میں تقسیم کے بیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے جی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین راشدی کی طرف سے سندھ کی انتظامی یونٹ میں تقسیم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کوئی پیر پگاڑا کا حجرہ نہیں جس کو تقسیم کیا جائے۔ کراچی سے لے کر کمو شہید تک سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ سندھ دشمن جی ڈی اے کے تھیلے سے بلی باہر آگئی ہے۔

صدرالدین راشدی کے بیان سے جی ڈی اے کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ حافظ ایاز پلیجو الگ انتظامی یونٹ کی تشریح کریں کہ الگ انتظامی یونٹ کا مقصد کیا لیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیر پگاڑا سندھ کی نمک حلالی کریں اور ایسے ایجنڈا سے دور رہیں جس سے سند ھ کی تقسیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام جی ڈی اے والوں کی شکلیں پہچان لیں اور انہیں 25جولائی کو شکست دے کر رسوا کریں۔ن

متعلقہ عنوان :