Live Updates

قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، محمد نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مینوئل کے مطابق سہولت دی جا رہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قانون، انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرم میں گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 00:30

قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، محمد نواز شریف اور مریم نواز کو جیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قانون، انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، محمد نواز شریف اور مریم نواز کو جیل مینوئل کے مطابق سہولت دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دے دینا حکومت کا حق ہے، عدالت یہ کبھی نہیں کہے گی کہ کسی خاص جیل میں رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات میں ممانعت نہیں کہ مریم نواز کو کہیں اور منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عملدرآمد حکومت کا کام ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بدھ کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں موجود تھا جس میں فاٹا سمیت سکیورٹی اور امن و امان کی بہتر صورت کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے لیکن مریم نواز کے سہالہ ریسٹ ہائوس میں منتقلی کا معاملہ وہاں زیر بحث نہیں آیا تھا اس لیے میرے علم میں نہیں کہ انہیں سہالہ شفٹ کیا جا رہا ہے یا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سہالہ ریسٹ ہائوس کو سب جیل کس نے قرار دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات