فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ میں منفی کردار کے لئے سیف علی خان کے نام پر غور

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ میں منفی کردار کے لئے سیف علی خان ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ میں منفی کردار کے لئے اداکار سیف علی خان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اوم رائوتکی بھارتی تاریخ پر مبنی فلم’’تانا جی: دا ان سنگ واریئر ‘‘ میں اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں منفی کردار ادے بھن راٹھور کے لئے اداکار سیف علی خان کے نام پر غور کیا جارہا ہے جس کے لئے فلمسازوں کا لگتا ہے سیف اس کردار کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات اور باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، فلم 3 ڈی فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی، جبکہ اس کی عکسبندی آئندہ چند ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :