افغان قونصل جنرل ڈاکٹر معین مرستیال کی بلور ہائوس آمد، شہید ہارون بلور کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) افغان قونصل جنرل ڈاکٹر معین مرستیال نے شہید ہارون بلور کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو افغان قونصل جنرل بلور ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کی شہادت پر حاجی غلام احمد بلور ، ہارون بلور کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ہارون بلور چند روز قبل انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :