جولائی کوسلائی مشین پر مہر لگائیں، سردار منصب علی ڈوگر

جمعہ 20 جولائی 2018 22:46

پاکپتن۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) حلقہ این اے 145 سے آزاد امیدوار سردار منصب علی ڈوگر نے کہاکہ 25 جولائی کے دن سلائی مشین پر مہر لگائیں، میرے سابقہ ادوار کھلی کتاب کی مانند ہیں، ہر دور میں پاکپتن کے باسیوں کو ریلیف دیا، شہر فرید کے لیے میری خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ہمیشہ اسمبلی میں پاکپتن کی آواز بلند کی، منچن آباد پل نوازشریف کو خصوصی درخواست کرکے بنوایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج سلائی مشین کی فتح کے فیصلے کے ساتھ طلوع ہو گا، عوام نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ ہے، پاکپتن کے باسیوں سے ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، عوام کی نیک خواہشات اور ان کے ووٹ کی طاقت میرے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات سے قبل ہی سلائی مشین کی فتح کا فیصلہ سنا دیا ہے،انشاء اللہ حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروںگا،کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔