سانحہ مستونگ جیسے دلخراش واقعہ نے بلوچستان سمیت ملک بھر کو سوگوار کردیا ہے،آغا عمر بنگلزئی

ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کو شکست دیں گے ملک کی طاقت، عزت اور خوش نامی کے پیچھے وردی ہے ،نگراں وزیرداخلہ �ے آج تک جب بھی ملک کو ضرورت پڑی مستونگ کے عوام نے اس میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے ، آئی جی ایف سی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:49

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نگراں صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ جیسے دلخراش واقعہ نے بلوچستان سمیت ملک بھر کو سوگوار کردیا ہے ، شہداء درینگڑھ نے وطن کے لئے اپنی جانیں قربا ن کی ہیں انکی قربانی کسی صورت راہیگاں نہیں جائے گی ، سانحہ مستونگ سے پیدا ہونے والے خلاء کو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا حکومت شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ، سانحہ مستونگ میں ملوث شر پسند عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ، ملک میں خوش نامی اور عزت کے پیچھے وردی ہے انہوں نے یہ بات جمعہ کو مستونگ میں سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقعہ پر آئی جی ایف سی (نارتھ ) میجر جنرل ندیم احمد انجم بھی انکے ہمراہ تھے، نگران وزیرداخلہ اور آئی جی ایف نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ، وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہاکہ سانحہ مستونگ پا کستان کے دشمنوں نے کا پیچھے سے وار ہے جس میں معصوم لوگ شہید و زخمی ہوئے دشمن کو پر امن اور خوشحال بلوچستان کی تکیمل کا خواب ایک آنکھ نہیں بھا رہا اس لئے وہ ہمارے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر حملے کر کے ہمیں پسماندگی اور خونریزی کے اندھیروں میں دکھیلنا چاہتا ہے لیکن میں واضح کرتا ہوں کہ ہم دشمن کو اسکے نا پاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پر امن و شفاف انتخابات کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں 25جولائی کو بلوچستان کے غیور عوام بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کر کے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکا م بنائیں اور جمہوری تسلسل کو آگے بڑھائیں ، انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ہیرو ہیں ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں ہم شہداء کے ورثاء کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کو شکست دیں گے اور دشمن کے نا پاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت، عزت اور خوش نامی کے پیچھے وردی ہے ، وزیرداخلہ نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز بھر پور کاروائیاں کر رہی ہیں اور جلد ہی اس اندہوناک واقعہ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص مستونگ کے عوام محب وطن ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستا ن کے لئے قربانی دی ہے قیام پاکستان کے وقت بھی مستونگ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندا اکھٹا کرکے بڑی مقدار میں سونا قومی خزانے میں جمع کیا تھا اور 1947سے آج تک جب بھی ملک کو ضرورت پڑی مستونگ کے عوام نے اس میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے عوام کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پر امن خوشحال بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ،آئی جی ایف سی اور وزیرداخلہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا فرض ہم کسی پر احسان نہیں کررہے ،مستونگ کے عوام کا جذبہ حب الوطنی قابل رشک ہے کہ انہوں نے انتے بڑے سانحہ کے با وجود کسی قسم کا گلہ شکوہ کر نے کی بجائی ریاست کا ساتھ دیا