قصور،دونامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) قصورکے گردونواح سے دو افراد کی نعشیں برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایم سی بی بنک مصطفی آباد کے نزدیک سے ایک 22سالہ نا معلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملنے والی نعش کسی نشئی کی معلوم ہوتی ہے ، پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سرائے مغل پولیس نے ہلہ روڈ بلوکی نہر سے ایک چالیس سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے مقامی ہسپتال بھیج دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :