چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

عارفوالا۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 10/EBمیں محمدتجمل کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت1470000 روپے چراکر لے گئے جبکہ نواحی گائوں 131/EBمیں محمدعمران کی الیکٹرانکس شاپ میںنقب لگاکر دونامعلوم چور 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے، پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :