انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ‘صابر حسین بھلہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ‘صابر ..
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 119کے نامزد امیدوار چودھری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو سیاسی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور ووٹ کی طاقت کے ذریعے حکومت میں آتی ہے انہوں نے نارنگ منڈی ،رانا ٹائون ،لیبر کالونی اور کالاخطائی روڈ پر مختلف سیاسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت کا دامن صاف ہے نہ کل کوئی الزام ثابت ہوا اور نہ آئندہ کوئی الزام ہماری قیادت پر ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 22جولائی بروز اتوار کو مریدکے میں نارووال چوک پر فقید المثال جلسہ ہو گا جس میں چودھری اعتزاز احسن اور دیگر لیڈربھی خطاب کریں گے۔