انتخابات میں عوام جس کے سر پر تاج رکھیں گے وہی ملک کا آئندہ کا وزیراعظم ہوگا،سینیٹر رحمان ملک

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07

انتخابات میں عوام جس کے سر پر تاج رکھیں گے وہی ملک کا آئندہ کا وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں عوام جس کے سر پر تاج رکھیں گے وہی ملک کا آئندہ کا وزیراعظم ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادنہ منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے ہیں ۔